امام علی علیہ السلام کی زبانی عظمت قرآن کے سلسلے میں ۵ مختصر اور انتہائی معنی خیز جملے تحریر سید محمد شاداب رضوی نہج البلاغہ کے ویں خطبہ کے ایک حصے میں امام علی علیہ السلام قرآن کریم کی صفات کو بیان کرتے ہیں اور پانچ مختصر اور انتہائی معنی خیز جملوں میں قرآن کی اہمیت کے بارے میں زندہ حقائق کا ذکر کرتے ہو ئے فرماتے ہیں ۱ وَ اِنَّ الْقُرآنَ ظاهِرُهُ اَنیق ؛ قرآن اپنی ظاہری شکل میں بہت خوبصورت اور حیران کن ہے۔ اس جملے سے مراد قرآن کی فصاحت و بلاغت ہے، اس کے الفاظ بہت متوازن ہیں، اسکی تعبیریں بہت مناسب ہیں، اور آیات میں اس قدر ھماھنگی پائی جاتی ہے کہ کوئی شخص کتنا ہی پڑھے اور دہرائے، وہ کبھی نہیں تھکتا، اس قول کے بہت سے ثبوت ہیں کہ اس وسیع سمندر میں داخل ہونا ہمیں اپنی منزل سے دور رکھتا ہے۔ کتاب پیام قرآن ج 8 ص114 لفظ انیق انق کے مادہ سے رمق کے وزن پر ہے جسکے معنی خوبصورت اور حیران کن چیز ہے، اور بعض اوقات یہ خوشی اور لذت کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے، کیونکہ خوبصورت اور حیران کن چی
آخرین جستجو ها